سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کی ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کیلئے ڈیٹا رجسٹری قائم کرنے تجویز

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Clinical Governance team,
سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کی ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کیلئے ڈیٹا رجسٹری قائم کرنے تجویز

کراچی :ڈائریکٹوریٹ آف کلینکل گورننس اینڈ ٹریننگ سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کی ٹیم نے سندھ میں ہیپاٹائٹس کی روک تھام کے حوالے صوبائی سطح پر ایکشن پلان مرتب کرنے کے حوالے سے منعقد کی گئی اسٹیک ہولڈرز اجلاس میں شرکت کی اور ایس ایچ سی سی کے ماہرین اس حوالے سے اپنا لائحہ عمل بتایا۔

کمیشن کی ٹیم نے اداروں کے درمیان اعدادوشمار کے اشتراک اور صوبائی سطح پر ڈیٹا بیس رجسٹری قائم کرنے کی تجویز پیش کی۔ عالمی ادارہ برائے صحت کی ٹیم نے ایچ ایچ سی سی ماہرین سے کہاکہ وہ سرکاری اور نجی اسپتالوں میں بیماری سے بچاؤ اور کنٹرول کے حوالے اپنا کردار ادا کرے اور سہولیات فراہم کرے۔

اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیاکہ بلڈ بینکوں کو ضابطہ اخلاق میں لانے اور محفوظ طریقے سے انتقال خون کے حوالے ہدایت نامہ کو صوبے بھر میں عمل کروانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ کلینکل گورننس کی ٹیم نے سندھ ٹی بی کنٹرول پرگرام کے مشاورتی اجلاس میں بھی شرکت کی۔ٹی بی کنٹرول پرگرام کے ماہرین نے ایس ایچ سی سی انتظامیہ سے درخواست کہ وہ ٹی بی کی جلد تشخیص اور انفیکشن سے بچاؤ کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

انڈ س اسپتال کراچی نے تجویز دی کہ ٹی بی تشخیص موبائل یونٹس سروسز پر عملدرآمد کریں۔دوسری جانب انسداد اتائیت ڈائریکوریٹ کے تحت اتائیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور 56 کلینکس کو سیل کردیا گیا اور اب تک صوبے بھر میں 2580کلینکس کو بند کیا جاچکا ہے جبکہ 689دیگر مراکز کو وارننگ نوٹس جاری کئے جاچکے ہیں۔

انسداد شکایات ڈائریکٹوریٹ کو اسپتالوں سے متعلق 99شکایات وصول ہوچکی ہیں جس میں سے 76کو حل کیا جاچکا ہے اور 17دیگر حل کی جارہی ہیں جبکہ چھ دیگر قانونی طریقے سے حل کی جارہی ہیں۔ ایچ ایس سی سی کی ٹیم ایل آر بی ٹی اور 32Teacth Care Centerکا شکایات کے وصول کے بعد معائنہ بھی کیا۔ ڈائریکٹوریٹ آف لائسنسنگ اینڈ ایکریڈیشن کو 158مزید اسپتالوں نے رجسٹریشن کیلئے گذشتہ ایک ہفتے کے دوران درخواستیں جمع کروائیں اور اب تک 9535درخواستیں جمع کروائی جاچکی ہیں ۔

64مزید صحت کے مراکز کو رجسٹریشن سرٹیفیکٹس کا اجراء کیا گیا جس سے سندھ بھر میں رجسٹرڈ اسپتالوں و کلینکس کی تعداد 8314ہوگئیں۔ جبکہ انسپکشن ٹیم نے طبہ ہارٹ، پٹیل اسپتال،یونائیٹڈ اسپتال اور ایم ایس اسپتال کا معائنہ بھی کیا۔

Related Posts