ن لیگ رہنماء محمد زبیر کی بیٹی، داماد نے ہیلتھ ورکرز کی کورونا ویکسین لگوالی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محکمہ صحت سندھ کاسیاسی سفارش پر عام افراد کو کورونا ویکسن دینے کا انکشاف
محکمہ صحت سندھ کاسیاسی سفارش پر عام افراد کو کورونا ویکسن دینے کا انکشاف

کراچی: محکمہ صحت سندھ کاسیاسی سفارش پر عام افراد کو کورونا ویکسن دینے کا انکشاف ہوا ہے، سائیں سرکار کی کورونا ویکسینیشن بھی سیاسی ہوگئی۔

محکمہ صحت سندھ نے ہیلتھ کیئر اسٹاف کے علاوہ عام شہریوں کو کورونا ویکسین لگادی، جبکہ ڈاؤ یونیورسٹی اوجھا کیمپس میں دو عام افراد کو کورونا ویکسین لگائے جانے کا انکشاف ہوا ہے،

کورونا ویکسین جن افراد کو فراہم کی گئی ہے، دونوں افراد اہم سیاسی شخصیت کے قریبی عزیزہیں، من پسندوں کو کورونا ویکسین دینے کا معاملہ منظر عام پر آنے کے بعد محکمہ صحت کی پھرتیاں شروع ہوگئی ہیں۔

دوسری جانب محکمہ صحت سندھ نے ڈپٹی ڈسڑکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹرانیلا قریشی کو معطل کردیا ہے اور محکمہ صحت سندھ نے سینئر افسر فیاض عباسی کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم کردی، کمیٹی تین روز میں رپورٹ پیش کریگی۔

دوسری جانب ڈاکٹر انیلہ قریشی نے اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ مجھے غلط معلومات دیکر ویکسین لگوائی گئی، میں اس کی ذمہ دار نہیں، ڈاکٹر انیلہ قریشی کو محکمہ صحت میں رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ کورونا ویکسین پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرز کو لگائی جائے گی، اس کے بعد عام افراد کو فراہم کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: گزشتہ 24گھنٹوں میں 32اموات، 399نئے کیسز سامنے آئے، مراد علی شاہ

Related Posts