سندھ کو پیپلزپارٹی نے برباد کر دیا ہے،محکمے تباہ ہوچکے ہیں، حلیم عادل شیخ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عدم اعتماد کی تحریک لٹیروں کیلئے سیاسی خودکشی ثابت ہوگی،حلیم عادل شیخ
عدم اعتماد کی تحریک لٹیروں کیلئے سیاسی خودکشی ثابت ہوگی،حلیم عادل شیخ

کراچی: پی ٹی آئی مرکزی رہنما و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ کو پتا ہونا چاہیے کہ یہ ایک فیڈریشن کے چار صوبے ہیں، پاکستان میں کوئی آزاد ریاستیں نہیں ہیں۔ تمام صوبے وفاق کا حصہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی سندھ حکومت پر پریشر بڑھ جاتا ہے تو یہ لوگ سندھ کارڈ کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں۔ پچھلے دنوں سپریم کورٹ کے احکامات پر کراچی کی اسپتالیں وفاق کو دی گئیں تو کہا گیا کہ وفاق نے سندھ پر حملہ کیا گیا ہے۔

ٹیکس کلیکشن پر تمام صوبوں کو پیسے کم ملے تو وزیرا علیٰ نے پھر کہا کہ وفاق نے سندھ کے 229 ارب پر ڈاکا ڈالا ہے۔ ایسے بیانات دینا ان حالات میں ملک کے لئے اچھے نہیں ہیں۔ پاکستان ایک ہے اور چاروں صوبے پاکستان ہیں۔ صوبے وفاق کے ماتحت ہیں۔

حلیم عادل شیخ نے مزید کہا بھٹو کی چار صوبوں کی پارٹی تھی زرداری لیگ کے آنے کے بعد اب چار ڈویزن تک محدود ہوچکی ہے۔ اب ان کا سندھ کارڈ نہیں چلے گا کیوں کہ سندھ کو پیپلزپارٹی نے برباد کر دیا ہے محکمے تباہ ہوچکے ہیں عوام کو بنیادی سہولیات تک میسر نہیں ہیں۔

حلیم عادل شیخ نے کہا ٹیکس کلیکشن پر صوبے کا کوئی اختیار ہی نہیں ہے نہ یہ لوگ کچھ کر سکتے ہیں، 1973 کے آئین کے مطابق اور رضا ربانی کی ترمیم بھی یہ آپ کا سبجیکٹ نہیں۔ وفاق نے جو فیصلہ کرنا ہے وہ ہونا ہے وفاق ٹیکس کلیکشن پر این ایف سی ایوارڈ کی تقسم کرتا ہے۔

Related Posts