سندھ حکومت کی بصارت سے محروم طلباء کیلئے اسکول ٹرانسپورٹ کی منظوری

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بصارت سے محروم
(فوٹو: آن لائن)

کراچی: سندھ حکومت نے بصارت سے محروم طلبہ و طالبات کو گھروں سے اسکول تک ٹرانسپورٹ کی فراہمی کی منظوری دے دی ہے جبکہ یہ فیصلہ وزیر اعلیٰ سندھ نے ایک اہم ملاقات کے دوران کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ سے جمعہ کے روز پاکستان ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ سندھ کے وفد نے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی، اس دوران وزیر اعلیٰ سندھ نے نابینا افراد کیلئے 1 کروڑ 60 لاکھ روپے کی گرانٹ کی منظوری دے دی۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے ڈیڑھ کروڑ کی گرانٹ کے ساتھ نابینا افراد کو ان کے گھروں سے اسکول لے جانے اور پھر واپس گھر چھوڑنے کیلئے گاڑیوں کی فراہمی کی منظوری دے دی۔ ایسوسی ایشن ممبران سے ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ نے سندھ حکومت کی کاوشوں پر روشنی بھی ڈالی۔

ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ سیّد مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت مختلف معذور افراد کیلئے سرکاری ملازمتوں میں 5فیصد کے کوٹے پر عملدرآمد کر رہی ہے۔ اس دوران پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، سیکریٹری دی ای پی طلحہ فاروقی  بھی موجود تھے۔

پاکستان ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ سندھ کے وفد میں ایسوسی ایشن کے صدر ریاض میمن، سینئر نائب صدر غلام دستگیر، جنرل سیکریٹری سعد نور، سیکریٹری فنانس محسن علی اور دیگر شامل تھے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے مجھے بینائی سے محروم افراد کے تمام مسائل حل کرنے کی ہدایت کی تھی۔

Related Posts