کراچی : ملک بھر میں کورونا وائرس کی وبا ء کے باعث شب برات کے موقع پر سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کے لیے لگائی گئی دفعہ 144 پر عمل در آمد کے لیے سختی کرنے کے احکامات پولیس کو دے دیے ہیں۔
شب برات کے موقع پر شہری اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری دینے دن اور خصوصاََ رات کے اوقات میں بڑی تعداد میں لوگ قبرستان جاتے ہیں جبکہ مساجد میں عبادات کا خصوصی طور پر اہتمام کیا جاتا ہے۔
شہریوں کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے سندھ حکومت نے یہ اقدامات اٹھائے ہیں اور تمام اہم شاہراؤں پر آمد رفت میں سختی کے ساتھ قبرستانوں کے گرد بھی پولیس کو تعینات کیا گیا ہے تاکہ لوگ قبرستان میں جمع نہ ہو سکیں۔
ضلعی انتظامیہ، رینجرز اور پولیس کو سختی سے پیش آنے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ لوگ شب برات کے موقع پر گھروں میں رہیں اور مساجد و قبرستان کا رخ نہ کر سکیں۔
مزید پڑھیں: کراچی میں لاک ڈاؤن سخت، اہم شاہراہیں بند، بدترین ٹریفک جام