سندھ حکومت نے سابق بلدیاتی نمائندوں سے گاڑیاں واپس لینے کیلئے کمیٹیاں بنادیں

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sindh govt formed committees to take back vehicles from former local body representatives

کراچی :مال مفت دل بے رحم کے مصداق کراچی سمیت سندھ بھر میں بیشتر سابق بلدیاتی منتخب نمائندوں اور افسران نے سرکاری گاڑیاں واپس نہیں کیں۔

سیکڑوں گاڑیاں 16 روزگزرجانے کے باوجود سابق بلدیا تی منتخب نمائندوں کے استعمال میں رکھنے کا سندھ حکومت نے نوٹس لے لیا ۔

محکمہ لوکل گورنمنٹ بورڈسندھ نے سرکاری گاڑیوں کی واپسی کے لیے سندھ بھر میں کمیٹیاں تشکیل دے دیں، اس حوالے سےنوٹیفکیشن نمبر SLGB/SCUG/TransportPool/2020/1379 جاری کردیاہے جس کے تحت ہر ڈویژن سطح پر قائم کی گئی کمیٹیاں سات روز میں مقررہ ہدف حاصل کرکے محکمہ بلدیات کو رپورٹ پیش کریں گی ۔

نوٹیفکیشن کمیٹیاں کراچی ، حیدر آباد ، میرپور خاص ، شہید بے نظیر آباد ، سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن کی سطح پر بلدیاتی نمائندوں سے گاڑیوں کی واپسی کے حوالے سے کارروائی کریں گی سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنے والے سابق بلدیاتی نمائندوں کے خلاف مجسٹریٹ یا ایڈمنسٹریٹر کا تعاون حاصل کیا جائے گا ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق3کراچی کی رکنی کمیٹی میں چیئر میں اسحاق کھوڑو (ریجنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ)کراچی۔ حیدرآباد کی 3 رکنی کمیٹی میں چیئر مین ریجنل ڈائریکٹر حیدرآباد زاکر حسین رادھن۔ میر پور خاص کمیٹی کے چیئر مین عبدالرزاق بلوچ۔ شہید بے نظیر آباد ڈویژن کےچیئرمین عبید اللہ صدیقی ۔سکھر ڈویژن کی کمیٹی کے چیئر مین یار محمد جونیجواور لاڑکانہ ڈویژن کی کمیٹی کے چیئر مین آفتاب احمد مغل کو مقرر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:ایس ایچ او بلوچ کالونی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی،16جواری گرفتار

تمام کمیٹیز 7 یوم میں گاڑیاں واپس لے کر رپورٹ کرنے کی پابند ہیں۔ واضح رہے کہ مئیر حیدرآباد ، سکھر سمیت ڈسٹرکٹ چیئرمینز نے تاحال گاڑیاں واپس نہیں کی ہیں ۔

Related Posts