کراچی :حکومت سندھ نے طیارہ حادثہ کی تحقیقات کیلئے وفاقی حکومت کی ٹیم کو مسترد کرتے ہوئے پی آئی اےکے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے سربراہ کو برطرف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
صوبائی وزیر سعید غنی نے دیگر صوبائی وزرا کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی آئی اے کے اندر آمریت قائم ہوچکی ہے ، سچ کودبانے کیلئے آمرانہ ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں۔پی آئی اے کے سی ای او اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے سربراہ کو برطرف کیا جائے۔
وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین نے کہا کہ کراچی یونیورسٹی کی فرانزک لیبارٹری میں کئے گئے ڈی این اے ٹیسٹ میں کچھ وقت لگتا ہے ، امید کرتے ہیں کہ تمام ٹیسٹ 10 دن میں مکمل ہوجائیں گے۔ انہوں نے یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ زخمیوں کے علاج معالجے میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں برتی جائیگی۔
مزید پڑھیں:ایئر ٹریفک کنٹرول نے طیارہ حادثہ کی ذمہ داری پائلٹ پر ڈال دی