کراچی: سندھ کورونا ٹاسک فورس کی صوبے میں 175 اومی کرون کیسز کی تصدیق ، وزیراعلیٰ نے ویکسی نیشن کاعمل تیز کرنے کی ہدایت دی۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت کورونا وائرس سے متعلق صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو، مشیر قانون مرتضیٰ وہاب، پارلیمانی سیکریٹری قاسم سومرو، قائمقام چیف سیکریٹری قاضی شاہد پرویز، پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، ڈاکٹر باری، سیکریٹری صحت ذوالفقار شاہ، کمشنر کراچی اور دیگر متعلقہ افسران کے علاوہ حیدرآباد، سکھر، میرپورخاص اور شہید بینظیرآباد کے کمشنرز نے بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ 3 دسمبر 2021 کو سندھ میں 261 کورونا کیسز تھے، 2 جنوری 2022 کو 403 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے، دسمبر 2021 میں اومی کرون کی جانچ کیلئے 351 ٹیسٹ کیے گئے، 315 ٹیسٹ میں 175 اومی کرون کے کیسز ظاہر ہوئے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہمارے لوگوں کو مزید احتیاط کرنا ہوگی، گزشتہ سات روز میں کراچی میں 4اعشاریہ91 فیصد، حیدرآباد 1اعشاریہ41 فیصد اور صوبے کے باقی اضلاع میں 1اعشاریہ12 فیصد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ان کا کہناتھاکہ ہفتہ وار کوروناکیسز کے حوالے سے کراچی شرقی اور جنوبی میں 8 فیصد کیسز آئے ہیں، کراچی غربی میں 4، کراچی وسطی، گھوٹکی، مٹیاری اور میرپورخاص میں 2-2 فیصد کیسز رپورٹ ہوئے۔
مزید پڑھیں:اومی کرون کا زیادہ پھیلاؤ کراچی میں ہے۔اسد عمر نے خبردار کردیا