سندھ حکومت کا 30ہزار طلبہ کیلئے اسکالرشپ پروگرام کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sindh govt
THE CURRENT

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے کی 30 جامعات کے 30 ہزار طلبہ کے لیے ایک وسیع پیمانے پر اسکالرشپ پروگرام کا اعلان کیا ہے۔

یہ پروگرام گوگل اور ٹیچ ویلی کے اشتراک سے شروع کیا گیا ہے جس کا مقصد طلبہ کو ڈیجیٹل مہارتیں اور جدید تعلیم فراہم کرنا ہے۔ اس اسکالرشپ کے تحت طلبہ کو گوگل کیریئر سرٹیفکیٹ کورسز مکمل کرنے کا موقع دیا جائے گا، جو 3 سے 6 ماہ میں آن لائن مکمل کیے جا سکتے ہیں۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت ڈیجیٹل تعلیم اور جدید مہارتوں کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ سندھ کے طلبہ عالمی معیار کی تربیت اور تعلیم حاصل کریں۔

اس پروگرام کے تحت 30 فیصد اسکالرشپس خواتین کے لیے مختص کی گئی ہیں جبکہ پسماندہ طبقے کے طلبہ کو بھی خصوصی ترجیح دی جائے گی۔ اسکالرشپ حاصل کرنے والے طلبہ کو ماہانہ 70ہزار روپے سے لے کر 16 لاکھ روپے تک کا وظیفہ دیا جائے گا۔

دوسری جانب پنجاب حکومت کی جانب سے ہونہار اسکالرشپ ہیلپ ڈیسک قائم کر دیا گیا ہے جہاں طلبہ واٹس ایپ، لینڈ لائن نمبرز اور سوشل میڈیا کے ذریعے معلومات حاصل کر سکتے ہیں اور اپنی شکایات کا فوری حل تلاش کر سکتے ہیں۔

یہ ہیلپ ڈیسک وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر قائم کیا گیا ہے، جو صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک طلبہ کی رہنمائی کرے گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا، “ہونہار طلبہ کو صرف اپنی تعلیم پر توجہ دینی چاہیے، ان کی فیسوں کی ذمہ داری حکومت کی ہے۔ میں طلبہ کو تمام وسائل فراہم کرنا چاہتی ہوں، ہر طالب علم میرے لیے بیٹے اور بیٹی کی طرح ہے اور میں ان کے بارے میں ایک ماں کی طرح سوچتی ہوں

Related Posts