کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کراچی کو مجرموں کا شہر نہیں بننے دیں گے، میرا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے، ہم سب مل کر اس صوبے، اس شہر کیلئے کام کریں گے نوجوان ہمارے ساتھ ہیں۔
کراچی کے علاقے گارڈن شو مارکیٹ میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری 24 ویں سحری کرنے پہنچے جہاں پر شہریوں نے اُن کا پُرتپاک استقبال کیا۔
24 ویں سحری کے لئے شو مارکیٹ پہنچا، علاقہ مکینوں کے پرتپاک استقبال پر ان کا مشکور ہوں،حافظ نعیم کو کہا ہے کہ آئیں گورنر ہاؤس میں عوام کے لئے ساتھ میں پکوڑے تلتے ہیں، pic.twitter.com/GnA7UHmJNE
— Kamran Tessori (@KamranTessoriPk) April 14, 2023
سپریم کورٹ پر تنقید کرنے والے عوام کیخلاف سازش کا حصہ ہیں۔فواد چوہدری
سحری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ میرا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے، سحری اور افطار کا مقصد لوگوں کو جوڑنا ہے، 1947ء کے بعد پہلی بار عوام کو عزت اور پیار دینے کی کوشش کی گئی ہے، میں نے پکوڑے عوام کیلئے بنائے ہیں اور اب عوام کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم سب مل کر اس صوبے، اس شہر کیلئے کام کریں گے، نوجوان ہمارے ساتھ ہیں، میں لوگوں کے درمیان جاؤں گا اور اس شہر کو مثالی بناؤں گا۔
گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ شہر کے روڈ ٹوٹے ہوئے ہیں، ذمہ داران ٹوٹے ہوئے روڈز کو فوری بنائیں۔