کراچی:گورنر سندھ نے جمعرات کی صبح دوسرا کورونا ٹیسٹ کرایا تھا جس کا رزلٹ مثبت آیا ہے،یاد رہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل 27 اپریل سے قرنطینہ میں ہیں۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اپنے سوشل میڈیا کے اکاؤنٹ ٹوئٹر پر کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، اللہ کریم کی مدد سے اس سے مقابلہ کروں گا۔
جبکہ اُس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا تھا کہ عمران خان نے مشکل وقت سے لڑنا سکھایا ہے، ہمیں جن مشکلات سے لڑنا سکھایا گیا ہے یہ بیماری اس کے آگے کچھ نہیں۔
یاد رہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے ان کی صحت یابی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا تھا کہ اللہ تعالی عمران اسماعیل کو کورونا سے جنگ میں ہمت عطا فرمائے۔
مزید پڑھیں:گورنر سندھ عمران اسماعیل میرے دوست اور زبردست سیاسی رہنما ہیں۔فواد چوہدری