گورنر سندھ کا ایم کیوایم کی قیادت سے رابطہ، وعدے وفا کرینگے، وزیراعظم

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sindh Governor Imran Ismail contacts MQM (P) Leadership

اسلام آباد/کراچی: وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ ایم کیو ایم پاکستان وفاقی حکومت کی بہترین اتحادی ہے، اسدعمر کی سربراہی میں حکومتی وفد کل ایم کیو ایم کی قیادت سے ملاقات کرے گا۔

حکومت نے ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ کیاہے، اس سلسلے میں وزیراعظم نے گورنر سندھ سے بھی رابطہ کیا ہے۔وزیراعظم کی ہدایت پر سندھ کی مقامی قیادت ایم کیو ایم کے رہنمائوں سے ملاقات کرے گی۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کے مطالبات جائز ہیں اوران سے کیے گئے تمام وعدے وفا کریں گے۔

مزید پڑھیں:ایم کیوایم کا حکومت سے علیحدگی کا اعلان، خالد مقبول وزارت سے مستعفی

وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ کراچی معاشی حب ہے، کراچی کو نظر انداز نہیں کرسکتے۔کراچی کے عوام نے تحریک انصاف پر اعتماد کیا ہے، ہم اسے ٹھیس نہیں پہنچائیں گے۔

دوسری جانب گورنر سندھ نے ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت سے ٹیلیفونک رابطہ کرتے ہوئے شکوہ کیا کہ فیصلہ کرنے سے پہلے حکومت سے رابطہ کر لیتے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ اتحادیوں کے تحفظات حل کر لیے جائیں گے، مجھے یقین ہے ایم کیو ایم پاکستان ہمارے اتحاد کا حصہ رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ (ن)لیگ کوخواب آ رہا ہے کہ 2020 میں انتخابات ہوں گے۔

Related Posts