گورنر سندھ عمران اسماعیل کا بھی مستعفی ہونیکا فیصلہ، ذرائع

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد استعفوں کا ایک نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے، ذرائع نے کا کہنا ہے کہ گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان کے بعد گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل اس وقت اسلام آباد میں موجود ہیں جہاں وہ پی ٹی آئی کے اجلاس میں شریک ہونے گئے تھے۔

ذرائع نے اس بات کا دعویٰ کیا ہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل کراچی واپسی پر اپنا استعفیٰ بھجوائیں گے، گورنر سندھ کے اہل خانہ فی الحال گورنر ہاؤس میں ہی مقیم ہیں۔

مزید پڑھیں: شیخ رشید نے ’جیل بھرو‘ تحریک کا اعلان کر دیا

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے گورنر شاہ فرمان مستعفی ہونے کا اعلان کرچکے ہیں۔ گورنر خیبرپختونخواہ شاہ فرمان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے وزیراعظم بنتے ہی گورنر کا عہدہ چھوڑدوں گا، شہباز شریف کو وزیراعظم کا پروٹوکول نہیں دے سکتا۔جبکہ گورنر پنجاب عمر سرفراز کا استعفیٰ بھی متوقع ہے۔

Related Posts