سندھ حکومت کا جدت کی جانب ایک اور قدم، کچرے سے بجلی بنانے کا اصولی فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ حکومت کا جدت کی جانب ایک اور قدم، کچرے سے بجلی بنانے کا اصولی فیصلہ
سندھ حکومت کا جدت کی جانب ایک اور قدم، کچرے سے بجلی بنانے کا اصولی فیصلہ

کراچی: سندھ حکومت نے کراچی میں کچرے سے بجلی بنانے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔ سیکریٹری بلدیات ، ہاؤسنگ اور ٹاؤن پلاننگ سندھ سید نجم احمد شاہ کا کہنا ہے پالیسی تیار کرلی گئی ہے منصوبے پر عمل درآمد جلد شروع کردیا جائےگا۔

منصوبے سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے سیکرٹری بلدیات، ہاوئسنگ و ٹاون پلاننگ سندھ سید نجم احمد شاہ کا کہنا تھا کہ سالڈ ویسٹ سے بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ صوبے کی خوشحالی اور توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔

محکمہ توانائی کے دفتر میں ہونے والے اجلاس کے بعد غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سندھ نے کہا کہ کچرے سے توانائی پیدا کرنے کی کاوش حکومت سندھ کا ترقی یافتہ اور روشن وژن ہے جس کو عملی جامہ پہنانے کے لئے محکمہ بلدیات سندھ اور انرجی ڈپارٹمنٹ مشترکہ طور پر اقدامات بروئے کار لارہے ہیں۔

سیکرٹری بلدیات نجم احمد شاہ نے بتایا کہ اس سارے منصوبے کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کلیدی کردار ادا کررہا ہے اور انرجی ڈپارٹمنٹ کے ساتھ مشاورت کا عمل مستقل طور پر جاری و ساری ہے۔

سید نجم احمد شاہ کے مطابق تمام عمل کو شفافیت اور بروقت کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے سارے مراحل میں میرٹ اور ٹرانسپرنسی کو ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے اور ٹینڈرز کے اشتہار سے لیکر ٹھیکداروں کے انتخاب تک کہ مراحل کی جامع پالیسی وضع کرلی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی جی رینجرزکاکراچی کے مختلف علاقوں کااچانک دورہ،شہرکی سیکورٹی صورتحال کاجائزہ

نجم احمد شاہ نے بتایا کہ عالمی معیار کے ماہرین اور مستند ترین کنسلٹنگ فرمز کی خدمات سے استفادہ حاصل کیا جائے گا صوبے کو درخشاں اور روشن بنانے کا خواب ہر صورت مکمل کیا جائے گا۔

سیکرٹری بلدیات سندھ نے امید ظاہر کی کہ حکومت سندھ کے اس احسن اقدام سے نہ صرف جدیدیت اور ترقی پسندی کے نئے دور کا آغاز ہوگا بلکہ دوسروں کو بھی انفرادیت اور جدت پسندی کی ترغیب ملے گی۔

Related Posts