عوامی ردعمل کے بعد یونین کمیٹیز سیل کرنے کے معاملے پر سندھ حکومت کا یو ٹرن

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عوامی ردعمل کے بعد یونین کمیٹیز سیل کرنے کے معاملے پر سندھ حکومت کا یو ٹرن
عوامی ردعمل کے بعد یونین کمیٹیز سیل کرنے کے معاملے پر سندھ حکومت کا یو ٹرن

کراچی:سیاسی جماعتوں اور عوامی ردعمل کے بعد یونین کمیٹیز سیل کرنے کے معاملے پر سندھ حکومت نے یو ٹرن لے لیا۔ سندھ حکومت کا یو سیز سیل کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا۔

وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے فیصلہ واپس لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صرف جو علاقے متاثر ہیں ان کو سیل کیا جائے گا۔

یو سی سیل ہونے سے بہت سنگین مسائل پیدا ہوں گے اور عوام کو پریشانی کا سامنا ہوگا۔ڈپٹی کمشنر ایسٹ کو ہدایت دے دی کہ جن جگہوں پر وائرس کے متاثرین ہیں وہ گلیاں سیل کریں۔

ڈپٹی کمشنرز کو ورک کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ وزیر اطلاعات و بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا کہ یو سی سیل کرنے سے بہت بڑا مسئلہ ہوگا۔

اس لیئے جن گلیوں میں متاثرین کورونا ظاہر ہو رہے ہیں ان تمام گلیوں کوسیل کرتے جائیں گے تاکہ دیگر علاقوں کے عوام پریشان نہ ہوں۔

Related Posts