حکومت سندھ کالج طالبات کو موٹر سائیکل چلانے کی تربیت دینے کیلئے تیار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ کی زیرِ قیادت سندھ کی صوبائی حکومت نے کالج کی طالبات کو موٹر سائیکل چلانے کی تربیت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے طالبات کو موٹر سائیکل کی ٹریننگ دینے کا فیصلہ کرلیا۔ طالبات کی فہرست طلب کرلی گئی۔ محکمۂ ترقئ خواتین کا کہنا ہے کہ شعبۂ تعلیم سندھ کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

میڈیا پر کوئی پابندی نہیں، جوڈیشنل مجسٹریٹ اسلام آباد

محکمۂ ترقئ خواتین کے بیان کے مطابق سندھ بھر میں کالج پرنسپلز سے موٹر سائیکل چلانے کی خواہش رکھنے والی طالبات کی فہرست طلب کی گئی ہے جنہیں موٹر سائیکل چلانے کی مرحلہ وار تربیت دی جائے گی۔

خیال رہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں ٹرانسپورٹ کی سہولیات کا فقدان ہے۔ طالبات کے ساتھ ساتھ مختلف دفاتر میں کام کرنے والی خواتین کو بھی پبلک ٹرانسپورٹ میں کھڑے ہو کر سفر کرنا پڑتا ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے طالبات کو موٹر سائیکل کی تربیت دینے کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد خواہش مند طالبات کی فہرست کالجز کی جانب سے مہیا کی جائے گی۔ فہرست میں دئیے گئے ناموں کے تحت طالبات کو تربیت دینے کا فیصلہ بھی جلد متوقع ہے۔

Related Posts