متحدہ سے معاہدہ، سندھ حکومت 2 وزراء کو فارغ کرنے کیلئے تیار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

متحدہ سے معاہدہ، سندھ حکومت 2 وزراء کو فارغ کرنے کیلئے تیار
متحدہ سے معاہدہ، سندھ حکومت 2 وزراء کو فارغ کرنے کیلئے تیار

کراچی: پیپلز پارٹی اور متحدہ کے معاہدے کے تحت سندھ حکومت اپنی کابینہ سے 2 وزراء کو فارغ کرنے کیلئے تیار ہے جن کی جگہ ایم کیو ایم کے وزراء لے سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پر ساتھ دینے کیلئے متحدہ نے اپوزیشن رہنماؤں کے سامنے کچھ شرائط رکھی تھیں۔ پی پی پی ایم کیو ایم سے کیے گئے معاہدے کے نکات پر عملدرآمد کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

لوگ سمجھتے ہیں میں ریاستِ مدینہ کی بات ووٹ کیلئے کرتا ہوں۔وزیراعظم

مذکورہ معاہدے کے تحت سندھ کابینہ سے 2 وزراء کو فارغ کرکے ان کی جگہ  متحدہ کے وزراء لائے جائیں گے۔ آئندہ کچھ روز میں مذکورہ وزراء استعفے دے کر اپنے قلمدان چھوڑ سکتے ہیں۔ متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے وزراء ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

ایم کیو ایم اور پی پی پی کے مابین طے کیے گئے معاہدے کا نام چارٹر آف رائٹس رکھا گیا تھا جس میں 18 نکات شامل ہیں۔ معاہدے پر دستخط چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری اور ایم کیو ایم کی طرف سے خالد مقبول صدیقی نے کیے۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، خالد مگسی اور اختر مینگل نے بھی معاہدے پر ضمانتی کی حیثیت سے دستخط کردئیے۔ پی پی پی سندھ حکومت اور پبلک سروس کمیشن میں ایم کیو ایم کو شامل کرنے کی توثیق کرچکی ہے۔

Related Posts