کراچی: سندھ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اگلے چند ہفتوں تک سکھر کے عوام کو خوشخبری سننے کو ملے گی، سکھر میں ایک سڑک مکمل ہو گئی جبکہ مزید اگلے چند ہفتوں تک مکمل ہونے والی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سکھر شہر کے لیے شہرگ کا کام کرنے والی ایک اور سڑک مکمل ہو گئی ہے۔
ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سکھر کے لیے اہم ترین سڑک آئی بی اے روڈ مکمل کرلی گئی ہے جسے سندھ حکومت نے آج ٹریفک کے لیے کھول دیا ہے۔
بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ حکومت سکھر میں مزید سڑکوں پر بھی کام کر رہی ہے جنہیں آئندہ چند ہفتوں میں مکمل کرکے عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔
Another major artery of Sukkur city, the IBA road has been completed & opened for traffic. More roads are in the process of being completed & opened for public in the next few weeks #SindhFacts pic.twitter.com/GxlOrBWSSe
— Murtaza Wahab Siddiqui (@murtazawahab1) March 10, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سکھر کی مقامی حکومت کی مثال سامنے رکھتے ہوئے اس کے مقابلے میں میئر کراچی وسیم اختر کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
ٹوئٹر پر گزشتہ ماہ اپنے پیغام میں ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سکھر میں نئی سڑکیں تعمیر کی گئی ہیں جن پر روشنی کا بھی مناسب انتظام کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: سکھر کی مقامی حکومت کے مقابلے میں میئر کراچی پر تنقید