کراچی: سندھ حکومت نے کورونا ریلیف ایمرجنسی فنڈ کے لیے 2 کروڑ روپے کی مالی امداد پر انگلش بسکٹس مینوفیکچررز (پرائیویٹ) لمیٹیڈ کا شکریہ ادا کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ انگلش بسکٹس نے حکومتِ سندھ کے قائم کردہ کورونا ایمرجنسی فنڈ میں 2 کرور روپے کی امداد جمع کروائی ہے جس پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ 2 کروڑ روپے کی خطیر رقم بطور امداد جمع کرانے کے لیے میں تہِ دل سے حکومتِ سندھ اور صوبے کے غریب عوام کی طرف سے ای بی ایم کے زیرِ انتظام چلنے والی انگلش بسکٹس کمپنی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
English Biscuit Manufacturers Private Limited has contributed Rs. 20 Million into the Govt of Sindh Corona Emergency Fund. My heartfelt appreciation & gratitude on behalf of the people & Govt of #Sindh to the management of #EBM. Thank you
— Murtaza Wahab Siddiqui (@murtazawahab1) April 15, 2020