کراچی: بلاول زداری کی پاکستان واپس آمد پر قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردی وڈیو بیان میں کہا ہے کہ بلاول زرداری کو واپس سندھ پہنچے پر خوش آمدید کہتے ہیں دو ماہ سے سندھ کے عوام سیلاب میں ڈوب رہے تھے بلاول نے آنے کی زحمت نہیں کی۔
بلاول زرداری بتائیں جب سندھ پورا سیلاب میں ڈوبا ہوا تھا آپ کہاں گم تھے؟ بلاول زرداری بتائیں سندھ میں کتنی امداد آئی ہے، کہاں تقسیم ہوئی ہے؟ آپ نے 30 اگست کو ٹویٹ کیا تھا 130 ارب روپے بیرون المالک سے سیلاب متاثرین کے لئے امداد جمع کی ہے 6 ارب روپے امریکہ سے بھی ملنے کا دعوا کیا تھا۔
ایک ماہ گذر چکا ہے آپ پوری دنیا میں جھولی اٹھائے بھی گھومتے رہے ہیں، آپ بتائیں سیلاب متاثرین کی کے لئے سندھ میں کتنی امداد آچکی ہے اور یہ 150ارب اور 119 جہاز کی امداد کہاں تقسیم کی گئی ہے میں گزشتہ روز ٹنڈوالہیار گیا تھا عوام پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں پانی ابھی تک کھڑا ہے کل رات ملیر میں ماڈل ٹینٹ سٹی گیا جہاں بھی سانپ بچھوں گھوم رہے ہیں عوام کو کوئی بھی رلیف نہیں ملا۔
بلاول زرداری جواب دو آپ کی حکومت نے سندھ کو کیوں ڈبویا ہے؟۔ سندھ میں اتنے ساری شگاف پڑے اس کا ذمہ دار کون ہے؟ 14 سالوں میں اربوں روپے کا بجٹ استعمال ہونے کے باوجود ایل بی او ڈی کا ڈیزائن کیوں ٹھیک نہیں ہوا اسکا بھی جواب دو، ڈھورو نارو، پران جھیل سمیت سندھ کی قدرتی گذر گاہیوں پر قبضے کیوں ختم نہیں ہوئے ہیں حمل جھیل کو کیوں بند رکھا گیا۔
جب معلوم تھا پانی آرہا ہے تو وقت سے پہلے منچھر جھیل میں کٹ کیوں نہیں لگایا گیااگر پہلے اقدامات اٹھائے جاتے تو نہ دادو ڈوبتا نہ قمبر شہدادکوٹ ڈوبتا، 14 سالوں میں ایریگیشن میں اربوں کی کرپشن ہوئی ہے۔
سندھ ڈوبا نہیں ڈبویا گیا ہے سندھ کے عوام بلاول سے جواب چاہتی ہے۔و زیر اعلیٰ سندھ نااہل ہیں آپ ہمیں جواب دیں سندھ کے لئے آپ نے کیا کرا ہے۔
دوسری جانب ملیر لنک روڈ پر قائم ماڈل ٹینٹ سٹی میں سیلاب متاثرین کی تشویشناک صورتحال اور ٹینٹ سٹی میں سانپ اور بچھو نکلنے کی عوامی شکایات پر اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ رات دیر گئے لنک روڈ ملیر پر قائم ماڈل ٹینٹ سٹی پہنچے اور سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے بات کی۔
اُنہوں نے کہا کہ سندھ کی صوفی گلوکارہ سونھن لغاری بھی گھر ڈوب جانے سے اسی کیمپ میں مقیم ہیں سندھ کے کئی اضلاع سے آئے سیلاب متاثرین کو ٹینٹ سٹی میں رکھا گیا ہے۔ ٹینٹ سٹی میں بنیادی سہولیات تک میسر نہیں ہیں وزرا بڑے بڑے جھوٹے دعوے کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:یہ وقت سیاست کا نہیں، حکومت سیلاب زدگان کی مددکر رہی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری
کیمپ میں سیلاب متاثرین کی صورتحال انتہائی خراب ہے ملیر کی ماڈل ٹینٹ سٹی میں سندھ کے سینکڑوں خاندان دربدر ہورہے ہیں۔ سیلاب متاثرین کے نام پرملنے والے اربوں روپے ہڑپ ہورہے ہیں۔ کھانہ سیلانی پہنچا رہا ہے ٹینٹ سماجی تنظیم کے ہیں امداد کہاں جارہی ہے؟