سندھ حکومت نے ڈاکٹر فرقان کے انتقال کی وجوہات جاننے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ حکومت نے ڈاکٹر فرقان کے انتقال کی وجوہات جاننے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی
سندھ حکومت نے ڈاکٹر فرقان کے انتقال کی وجوہات جاننے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی

کراچی: سندھ حکومت نے  کورونا وائرس میں مبتلا ڈاکٹر فرقان کے گزشتہ روز انتقال کی وجوہات جاننے کے لیے کمیٹی تشکیل دی ہے جو مرحوم ڈاکٹر فرقان کے انتقال کی درست وجوہات پر انکوائری کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے انکوائری کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے جبکہ ترجمان سندھ ھکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کے مطابق کمیٹی 24 گھنٹے میں رپورٹ جمع کرا دے گی۔

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کے مطابق ڈاکٹر فرقان کے انتقال پر تحقیقات ضروری ہیں تاکہ ان کی وفات کے درست اسباب کا پتہ چلایا جاسکے۔

سندھ حکومت کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق انکوائری کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایک روز کے اندر اندر ڈاکٹر فرقان کے انتقال پر انکوائری کی رپورٹ جمع کرائے۔

انکوائری کمیٹی کی رپورٹ آنے کے بعد گزشتہ روز وفات پانے والے ڈاکٹر فرقان کے مبینہ طور پر وینٹی لیٹر نہ ہونے کے باعث انتقال کی خبروں کی تصدیق یا تردید ہوسکے گی۔

صوبائی حکومت ڈاکٹر فرقان کے انتقال کا سبب بننے والے افراد کو سزا دینے کے لیے پر عزم ہے۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کے مطابق ڈاکٹر فرقان کے انتقال کا باعث بننے والے عناصر کو سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمالنے ڈاکٹر فرقان کے انتقال پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  سندھ حکومت  ایک مرتے ہوئے ڈاکٹر تک کو وینٹی لیٹر فراہم کرنے میں  ناکام ہے۔

چیئرمین پاک سرز مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے گزشتہ روز سندھ حکومت کی جانب سے صحت کی مد میں خرچ ہونے والے پیسوں کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ 

مزید پڑھیں: ڈاکٹر فرقان کے قتل کی  ذمہ دار سندھ حکومت ہے۔ مصطفی کمال

Related Posts