سندھ حکومت مصنوعی مہنگائی کرنیوالوں کی سرپرستی کر رہی ہے، حنید لاکھانی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پیپلز پارٹی نے ضمنی الیکشن میں سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال کیا، حنید لاکھانی
پیپلز پارٹی نے ضمنی الیکشن میں سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال کیا، حنید لاکھانی

کراچی :پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے کہا ہے کہ مہنگائی ذخیرہ اندوزوں کی سازش ہے اس میں حکومت کا کوئی ہاتھ نہیں ہے، ذخیرہ اندوز اور مہنگائی مافیا اپوزیشن کی سازشوں میں برابر کے شریک ہیں۔

ذخیرہ اندوزوں کے خلاف صوبہ پنجاب ، کے پی کے اوربلوچستان میں سخت کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں جبکہ سندھ میں ذخیرہ اندوزوں کی سرپرستی پیپلز پارٹی اور صوبائی حکومت کے لوگ کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حنید لاکھانی سیکریٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کیا۔

حنید لاکھانی نے کہا کہ حکومت اشیائے خوردونوش میں سبسڈی دے بھی تو مافیا قیمتوں کو کم نہیں کرتی وفاقی حکومت کو بدنام اور عوام سے بد ظن کرنے کے لیئے مافیا ایسے کر رہی ہے، مہنگائی و بیروزگاری کا خاتمہ اور معاشی خوشحالی وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم عمران خان ایسے عناصر کے خلاف سخت قانون بنائیں اور انہیں عبرت کا نشان بنائیں۔

مزید پڑھیں:ہماری معاشی پوزیشن خراب ہے، مکمل لاک ڈاؤن نہیں کرسکتے، وزیراعلیٰ سندھ

انہوں نے کہا کہ مہنگائی ہونے میں کوئی شک نہیں لیکن کچھ لوگ سستی اشیاء کو بھی مہنگا کر کہ بیچ رہے ہیں ، سبزیاں اور فروٹ مارکیٹ کمیٹی کی جاری کردہ ریٹ لسٹ سے کئی گنا زیادہ قیمتوں میں فروخت ہورہی ہیں ایسے لوگوں کو سرکاری مقر رکردہ نرخوں پر فروخت کرنے پر مجبور کیا جائے ، ضلعی انتظامیہ گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کرے، نیچے کی سطح پر اشیائے خوردونوش اور دیگر چیزوں کی سرکاری نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنانا ضلعی اور صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال سے لوگوں کی قوت خرید میں کمی آئی ہے، ایسے میں اگر چیزیں کئی گنا مہنگی مارکیٹ میں فروخت کی جائیں گی تو لوگ کیسے خریدیں گے مصنوعی مہنگائی پیدا کر نے والے مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کی ضرورت ہے اور ایسے لوگوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی کوئی رعایت نہ کی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کچھ لوگ اپوزیشن کے ایجنڈے پر چلتے ہوئے حکومت کو بدنام کرنے کے لئے یہ کام کررہے ہیں لیکن وہ لوگ یہ نہیں جانتے کہ وہ خود بہت جلد اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں ۔

Related Posts