سندھ حکومت بدعنوانی چھوڑ کر عوام کے لیے کام شروع کرے۔عمر ایوب خان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ حکومت بدعنوانی چھوڑ کر عوام کے لیے کام شروع کرے۔عمر ایوب خان
سندھ حکومت بدعنوانی چھوڑ کر عوام کے لیے کام شروع کرے۔عمر ایوب خان

اسلام آباد: وزیرِ مملکت برائے توانائی عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ ڈاکٹر فرقان کی کورونا وائرس کے باعث وفات افسوسناک ہے جبکہ سندھ حکومت کو بدعنوانی چھوڑ کر عوام کیلئے کام شروع کرنا ہوگا۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیرِ توانائی نے کہا کہ ڈاکٹر فرقان کورونا وائرس سے جنگ لڑتے ہوئے جاں بحق ہو گئے جبکہ افسوسناک بات یہ ہے کہ انہیں کراچی میں وینٹی لیٹر سے محروم رکھا گیا جبکہ یہ الزام حکومتِ سندھ کے سر جاتا ہے۔

وفاقی وزیر عمر ایوب خان نے کہا کہ حکومتِ سندھ اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو چاہئے کہ معاملات کو سیاسی رنگ دینا بند کریں اور بدعنوانی ترک کردیں۔ انہیں سندھ کے عوام کیلئے کام کرنا ہوگا جبکہ صوبے میں تبدیلی کا عمل ضروری ہے۔ 

Related Posts