سندھ حکومت نالوں پر رہنے والوں کو سروے کرکے پلاٹ فراہم کرے، مصطفی کمال

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کے نوجوان نوکریوں کے لئے در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں، مصطفیٰ کمال
کراچی کے نوجوان نوکریوں کے لئے در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

کراچی:پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہاہے کہ صرف تجاوزات ہٹانے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، شہر کو 18 ٹاؤن اور ایک ڈسٹرکٹ میں تبدیل کیا جائے، کراچی ہر جگہ موضوع بنا ہوا ہے۔

آرمی چیف کے بعد وزیراعظم بھی کراچی آنے والے ہیں جبکہ روشنیوں کے شہر کو مالی یا امدادی پیکیج کی بجائے اس کا حق دیا جائے،کراچی کو پیکیج دینا ایسے ہے جیسے مزدور کو تنخواہ کے بجائے بریانی کا پیکٹ دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ امید کرتا ہوں وزیراعظم عمران خان دورہ کراچی میں صرف پیکیج کا اعلان کرکے نہیں جائیں گے،کراچی کے بحران کا مستقل حل نکالنا چاہیے،نالوں کو اصل حالت میں بحال کردیا جائے تو نکاسی کا 80 فیصد مسئلہ حل ہوجائے گا۔

جمعرات کو احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ایس پی مصطفی کمال نے کہا کہ وزیراعظم جمعہ کو کراچی آرہے ہیں،آرمی چیف اور گورنر پنجاب سمیت اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی بھی کراچی کے دورے پرآئے، امید کرتا ہوں کہ وزیراعظم صرف پیکیج کا اعلان کرکے نہیں جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پیکیج سے کراچی کے زخموں پر مرہم نہیں رکھا جاسکتا، سب کے مل بیٹھنے سے امید ہے کہ کراچی کے مسائل کا حل نکلے گا۔مصطفی کمال نے مطالبہ کیا کہ سیلابی صورتحال میں امدادی پیکیج 18 ویں ترمیم کے تحت نچلی سطح تک دیا جائے اور کراچی کو 18 ٹاؤن اور ایک ڈسٹرکٹ میں تبدیل کیا جائے۔

کراچی کو اس کے حقوق دیئے جائیں، بلدیاتی حکومتوں کو اختیارات اور فنڈز دیئے جائیں، این ایف سی کے سارے پیسے وزیراعلیٰ لے کر بیٹھ جاتے ہیں، فنڈز نچلی سطح تک نہیں پہنچائے جاتے۔

مصطفی کمال نے تجاوزات کے خلاف ہونے والے آپریشن پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گجر نالے اور دوسرے نالوں کو ان کی اصل حالت میں بحال کیا جائے تو ڈرینج کے 80فیصد مسائل حل ہوجائیں گے۔

نالوں پر تجاوزات 50 سال سے ہیں،گجرنالہ، اورنگی نالہ اور محمود آباد نالے کی اصل حالت میں بحالی سے نکاسی کا بڑا مسئلہ حل ہوجائے گا۔نالے کے دونوں اطراف سروس روڈ بنائے جائے تو اس پے کوئی قبضہ نہیں کریگا۔

سابق ناظم کراچی نے کہاکہ صرف انکروچمنٹ ہٹانے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا،سندھ حکومت نالوں پر رہنے والوں کو سروے کرکے پلاٹ فراہم کرے اور ایک لاکھ روپے کا چیک دے۔

Related Posts