کراچی ہونے والی شدید بارش کی تباہ کاریوں پر غمزدہ ہوں،راحت فتح علی خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی ہونے والی شدید بارش کی تباہ کاریوں پر غمزدہ ہوں،راحت فتح علی خان
کراچی ہونے والی شدید بارش کی تباہ کاریوں پر غمزدہ ہوں،راحت فتح علی خان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:عالمی شہرت یافتہ گائیک راحت فتح علی خان نے کہا ہے کہ میں کراچی میں شدید بارش کے نتیجے میں ہونے والی تباہ کاریوں پر بہت اداس اور غمزدہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں قدرتی آفات پر صبر سے کام لینا چاہیے۔اپنے ویڈیوپیغام میں انہوں نے کہاکہ ہم سب کو مل کر کراچی کے شہریوں کی مدد کرنا چاہیے۔

راحت فتح علی خان نے کہا کہ کراچی میں ہزاروں گھر بارش کے پانی میں ڈوب گئے ان گنت شہری بے گھر ہوگئے مصیبت کی اس گھڑی میں کراچی والوں کے ساتھ ہوں۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ کراچی سے مجھے خاص محبت ہے، شہر قائد میں میرے لاکھوں چاہنے والے بستے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ پریشانی کے اس عالم میں تنہا نہیں چھوڑ سکتا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ٹیلی ویژن پر کراچی جیسے خوبصورت شہر کو بارش کے پانی میں ڈوبتے دیکھا تو اداس ہو گیا۔مجھے امید ہے کہ جلد کراچی کی رونقیں لوٹ آئیں گی اور بہت جلد ہم کراچی میں اپنے مداحوں کے سامنے ہوں گے۔

Related Posts