سندھ حکومت کی کارگردگی پر قوم میں تشویش جنم لے رہی ہے، مراد سعید

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ حکومت کی کارگردگی پر قوم میں تشویش جنم لے رہی ہے، مراد سعید
سندھ حکومت کی کارگردگی پر قوم میں تشویش جنم لے رہی ہے، مراد سعید

اسلام آباد:رکن قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی کے رہنما مراد سعید نے کہا ہے کہ کورونا کی صورت میں پاکستان کو ایک غیر معمولی امتحان کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے آزمائش کی اس گھڑی میں قومی قیادت کا فریضہ سرانجام دیا ہے،وزیراعظم نے قوم کو یکجا کرکے وباء کا مقابلے کرنے کیلئے تیار کیا اور معاشرے کے غریب ترین طبقے کی نگہداشت کا بیڑہ اٹھایا۔

آزمائش کی ان گھڑیوں میں سیاسی تقسیم اجاگرکرنے یا الزام تراشی کا دروازہ کھولنے والے دوست نہیں ہوسکتے، وزیراعلیٰ سندھ کا ہر قدم پر کبھی کھلے لہجوں اور کبھی دبے لفظوں میں وفاق کو مشق ستم بنانا باعث افسوس ہے۔

ٹیسٹنگ کٹوں سے لیکر لاک ڈاؤن سے متاثرہ خاندانوں میں مالی امداد کی تقسیم تک ہر کام وفاق کرے تو سندھ حکومت کس مرض کی دوا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کام کیا محض ٹی وی پر خبرنامے اور وفاق کیلئے سپاسنامے پڑھنا ہی رہ گیا ہے، سندھ کے عوام کا وزیراعلیٰ کے ذمے حق ہے کہ مراد علی شاہ صرف اور صرف سندھ کے عوام کو وباء سے بچانے کیلئے محنت کریں۔

مراد سعید نے کہا کہ سندھ میں وباء پر قابو پانے کیلئے محض عوام کو گھروں میں قید کردینا کافی نہ ہوگا،کوروناپر قابو پانے کے حوالے سے سندھ حکومت کی کارگردگی پر قوم میں تشویش جنم لے رہی ہے۔

وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں غریبوں کو فراہم کی جانے والی نقد رقوم اور کاروباروں کیلئے اعلان کردہ امدادی پیکیج میں بھی سندھ کا حصہ محفوظ ہے،ٹیسٹنگ کٹوں سے لیکر دیگر حفاظتی سامان بھی سندھ کو فراہم کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ وفاق کے نقش قدم پر چلتے ہوئے زبانی جمع خرچ کی بجائے عملی اقدامات کی جانب آئیں،محض سیاست اور سیاسی آقا پروری کیلئے عوام کی جانوں کو خطرے میں ڈالا گیا تو جواب دینا ہوگا۔

Related Posts