سندھ حکومت یا سیٹیں جمہوری جدوجہد کی راہ میں رکاوٹ نہیں ہیں، ناصر حسین شاہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ججز کی اہلیت پر فواد چوہدری کے ریمارکس کی شدید مذمت کرتا ہوں،ناصر حسین شاہ
ججز کی اہلیت پر فواد چوہدری کے ریمارکس کی شدید مذمت کرتا ہوں،ناصر حسین شاہ

کراچی:سندھ کے وزیراطلاعات و بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ لا نگ ما ر چ استعفو ں سے مشرو ط نہیں تھا لا نگ ما ر چ کا آپشن مو جو د ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تما م جما عتیں ملک کو بڑ ی برا ئی سے نجا ت دلا نے کے لئے ایک نکا تی ایجنڈے پر متفق ہیں اور پی ڈی ایم کی تحریک منطقی انجا م تک پہنچے گی۔

گزشتہ روز پی ڈی ایم اجلاس کی وضاحت کر تے ہو ئے انہو ں نے کہا کہ جو تجاویز صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زردا ر ی نے دی تھی انہی تجا ویز کے تحت پی ڈی ایم کو ضمنی انتخا با ت میں چا رو ں صو بو ں میں کا میا بی ملی اور سینیٹ انتخا با ت میں بھی اتحا د کو کا میا بی ملی۔

اس کے بعد چیئر مین سینیٹ کے انتخا ب کے مو قع پر پی ڈی ایم کے متفقہ امید وار سید یو سف رضا گیلا نی کو 48ووٹ ملے، لیکن پریزائڈنگ آفیسر نے غیرقانونی اور جانبدارا نہ فیصلہ دیا،آئینی و قانونی طور پرچیئرمین سینٹ سید یو سف رضا گیلانی ہی ہیں۔

انہو ں نے کہا کہ قو می اسمبلی میں سیدیوسف رضا گیلانی پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار جیتے جو کہ وزیراعظم پر عدم اعتماد کا اظہا ر ہے۔انہو ں نے کہا کہ ہم تو یہ سمجھ رہے تھے کہ کل کے اجلاس میں تمام کامیابیوں کو سراہا جائے گا۔

انہو ں نے کہا کہ پہلے کوئی ایسی بات نہیں ہوئی تھی کہ لانگ مارچ سے پہلے استعفے دئیے جائیں گے، استعفے دینے کا آپشن موجود ہے۔انہو ں نے وا ضح کیا کہ پی ڈی ایم ایک ہے اور پیپلزپارٹی اس کا حصہ ہے۔جو بھی حکمت عملی ہوگی مل کر چلیں گے۔

صوبا ئی وزیر نے کہا کہ سندھ حکومت یا سیٹیں جمہوری جدوجہد کی راہ میں رکاوٹ نہیں ہیں۔اگر استعفے دے دیئے گئے توپی ٹی آئی کواٹھارویں آئینی ترمیم ختم کرنے میں آسانی ہوگی، استعفے دینے سے ون وے ٹریفک ہوجائے گی۔

صو با ئی وزیر نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ جمہوری فیصلے کرتی ہے،اسد عمر شاعر بن گئے ہیں انہیں خوش فہمی میں رہنے دیں ان کو پتہ ہی نہیں چلے گا اور ان کا دھڑ ن تختہ ہو جا ئے گا۔

صو با ئی وزیر نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمن اور مریم نوا ز ہمارے لئے قابل احترام ہیں،امید ہے کہ پی ڈی ایم ایک ہی رہے گی، بڑی برائی کو ختم کرنے کے لئے پی ڈی ایم کی جما عتیں ایک ایجنڈے پر متفق ہیں۔

الیکشن کمیشن ایک معتبر ادا ر ہ ہے اوروزیراعظم خود متعدد بار الیکشن کمیشن کی تعریف کرچکے ہیں،الیکشن کمیشن کو جس طرح وفاقی وزراء ہراساں کررہے ہیں اسکی مذمت کرتا ہوں۔

انہو ں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں حکمران جماعت کو چا رو ں صو بو ں میں شکست ہو ئی اورعوام نے انکی نا اہلی کے سبب ان کو مستر د کر دیا۔ڈسکہ میں 20پو لنگ افسرا ن کو اٹھا لیا گیا۔

Related Posts