کراچی: سندھ حکومت نےغیرممنوعہ بور کےاسلحہ لائسنس کے اجرا پر پابندی ختم کرنے کا اعلان کردیا، محکمہ داخلہ نےاس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
محکمہ داخلہ نے سندھ بھرمیں اسلحہ لائسنس کے اجرا پرپابندی ختم کردی جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے،نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ کی منظوری کے بعد صوبے میں اسلحہ لائسنس کے اجرا پر عائد پابندی فوری طور پر اٹھائی جارہی ہے۔
نوٹی فکیشن کے ذریعے سندھ آرمز رولز 2018 کے رول 4.1 کے تحت غیر ممنوعہ بور کے کمپیوٹرائزڈ لائسنس کے اجرا کا ماہانہ کوٹہ بھی بحال کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس جاری کر سکیں گے، ہر ماہ مقررہ کوٹہ کےتحت اسلحہ لائسنس کا اجرا کیا جائےگا، اسلحہ لائسنس کا اجرا سندھ آرمز لائسنس ایکٹ کے تحت کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں چوری کے جرم میں پی آئی اے کے 2 ملازم گرفتار، 4 لاکھ روپے برآمد