سندھ حکومت کراچی کو سازش کے تحت مسائل میں دھکیل رہی ہے، خرم شیر زمان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئی ایم ایف کے غلام مسلسل عوام کا صبر آزما رہے ہیں، خرم شیرزمان
آئی ایم ایف کے غلام مسلسل عوام کا صبر آزما رہے ہیں، خرم شیرزمان

کراچی:پاکستان تحریک انصاف کے سینئررہنما خرم شیرزمان نے کہا ہے کہ بارش سے متعلق سندھ حکومت نے کوئی پلان نہیں دیا، سندھ حکومت بتائے کراچی کے شہریوں سے سوتیلاسلوک کیوں کیا جارہا ہے؟

اپنے ایک بیان میں خرم شیرزمان نے کہا کہ شہربارش میں مسائل سے بھرا ہوا ہے سندھ حکومت قانون سکھارہی ہے، سندھ حکومت کے وزیرغلط وڈیوایڈٹ کرکے الزامات کا نیا سلسلہ شروع کرچکے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کراچی کوسازش کے تحت مسائل میں دھکیل رہی ہے، 2روز سے بارش جاری ہے لیکن مشینری کہیں نظرنہیں آرہی، دیگرشہروں میں نالوں کی صفائی کے نام پر ڈرامے جاری ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کامنشور اب پیسہ کھپے کھپے بن چکا ہے، اگر ایف ڈبلیو او کام نہ کرتا تو کراچی پھر سے تالاب بن چکاہوتا، سندھ حکومت اپنی پیڈسوشل میڈیا سے اداروں کے خلاف مہم چلارہی ہے

انہوں نے کہا کہ سندھ کے حقوق کی بات کرنا غلط ہے تو ہم یہ غلطی کرتے رہیں گے۔خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ کراچی سے ووٹ نہ ملنے پر پی پی پی انہیں سزا دے رہی ہے، وفاقی حکومت پورے سندھ میں مسائل کا خاتمہ یقینی بنائیگی، صوبائی وزراکے دورے سوائے سیر و تفریح کے کچھ نہیں ہے۔

Related Posts