سندھ حکومت لسانیت، نفرت اور صوبائیت کی سیاست کررہی ہے، شہباز گل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک سے باہر جارہا ہوں، کوئی یہ نہ سمجھے کہ بھاگ رہا ہوں، شہباز گل
ملک سے باہر جارہا ہوں، کوئی یہ نہ سمجھے کہ بھاگ رہا ہوں، شہباز گل

اسلام آباد:وزیراعظم عمران کے معاون خصوصی شہباز گل نے سندھ کے وزیر تعلیم سعیدغنی کے بیان پر دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنا رد عمل دیا۔

انہوں نے کہا کہ پہلے جب ملک بھرمیں مثبت کیسزکی شرح کم تھی تو اس وقت سندھ میں 40 فیصد تھی تو کیا اس وقت ملک کے دوسرے حصوں میں بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کو بند کردیا گیا تھا؟

شہباز گل نے کہا ہے کہ یہ ایک لسانی، نفرت اور صوبائیت کی سیاست کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسی لیے آپ اندرون سندھ کے چند اضلاع کی پارٹی رہ گئے ہیں۔

شہباز گل نے کہا کہ چند دن پہلے مرادعلی شاہ نے این سی اوسی کو خط بھی لکھا تھا۔انہوں نے بتایا کہ لکھے جانے والے خط میں مرادعلی شاہ نے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کوبند کرنے کی درخواست کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ یہ بتائی تھی کہ پنجاب میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح بہت زیادہ ہے۔شہباز گل نے کہا کہ پتہ نہیں یہ لوگ کس طرح کی سیاست کررہے ہیں؟

انہوں نے سوال کیا کہ کیا ان لوگوں کے اندرفہم وفراست اورتدبرنہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں پشاور، خیبر، پنجابی، کشمیری اور گلگتی سمیت سب کام کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: سندھ میں کورونا کی صورتحال دیگرصوبوں سے بہتر لیکن وباء پھیلنے کا انتظار نہیں کرسکتے، سعید غنی

Related Posts