سندھ حکومت عوام کے مفادات میں کام کرنے کو تیار نہیں، حلیم عادل شیخ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلاول بھٹو کی جماعت جمہوری نہیں خاندانی مافیا ہے، حلیم عادل شیخ
بلاول بھٹو کی جماعت جمہوری نہیں خاندانی مافیا ہے، حلیم عادل شیخ

کراچی:پی ٹی آئی مرکزی رہنما و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ کا کراچی کی صورتحال پر وڈیو بیان دیتے ہوئے کہا کراچی کے شہریوں کو سندھ کے کرپٹ حکمرانوں نے لاورث چھوڑ دیا ہے۔ سندھ حکومت عوام کے مفادات میں کام کرنے کو تیار نہیں ہے۔

کراچی کی عوام کو کھلے گٹروں کے رحم و کرم پر سندھ کے حکمرانوں نے چھوڑ دیا ہے۔ حالیہ چند گھنٹوں کی بارشوں سے شہر کراچی اس لئے ڈوبا کیوں کہ نالوں کہ صفائی نہیں کی گئی۔ سندھ کے حکمرانوں نے نالوں کو ہی بیچ دیا ہے تجاوزات بنائیں گئی ہیں۔

12سالوں میں نالوں کی صفائی کی مد میں کرڑوں روپے ہڑپ کئے گئے۔ شکر گذار ہیں گورنر سندھ عمران اسماعیل کے جنہوں وزیر اعظم کو سندھ کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو کراچی کے کئے بھیجا ہے۔

کراچی میں کام شروع کیا جارہا ہے۔ المیہ یہ ہے کہ سندھ میں روٹین کا کام بھی سندھ کے کرپٹ حکمرانوں نے ڈزاسٹر بنا دیا گیا ہے جس پر نیشنل ڈزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کو کراچی کے لئے بھیجا گیا ہے۔ لیکن سندھ کے ایک محکمہ پراونشل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی بھی ہے جو کہیں نظر نہیں آرہا ہے۔

صوبے کے اس ادارے میں بجیٹ صرف کاغذوں تک محدود ہے۔ سندھ میں کرونا کی وجہ سے لاک ڈاؤن ہو تو متاثرین خاندان کو کیش امداد وفاقی حکومت نے دی۔ سندھ حکومت کے لوگوں نے راشن کی جگہ صرف بھاشن دیا۔

احساس کیش ایرجنسی پروگرام کے تحت سندھ میں 50لاکھ لوگوں کو 60 ارب روپے دیئے جاچکے ہیں مزید بھی دیئے جارہے ہیں۔ اسپتالوں میں ماسک سے لیکر وینٹیلیٹر تک وفاق نے پہنچائے سندھ کے حکمران صرف عوام کو لوٹنیمیں مصروف ہیں۔

وفاقی ادارہ این ڈی ایم اے کراچی میں کام کرے گا سندھ کے حکمران کام نہیں کر رہے۔پی ٹی آئی کی حکومت سندھ کی عوام کو ان چوروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑے گی۔ پ پ کی سندھ حکومت کراچی کی عوام سے دشمنی نکال رہی ہے۔ پ پ کے چور لٹیروں کو کراچی کی عوام نے رد کیا تھا۔

Related Posts