کراچی :سندھ حکومت نے شادی ہالز پر پابندی ختم ہونے کے بعد ریسٹورنٹس کی ڈائننگ کھولنے کا عندیہ دے دیاہے،ڈائننگ کی 28جون سے اجازت ملنے کا امکان پیدا ہوگیا۔
سندھ حکومت نے کورونا کیسزکی شرح میں کمی پر مزید کاروباری شعبوں میں نرمی کا فیصلہ کرلیا اور شادی ہالزپرپابندی ختم ہونے کے بعد ریسٹورنٹس کی ڈائننگ کھولنے کا عندیہ دے دیا۔
صدر ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن کے مطابق ڈائننگ کی 28 جون سے اجازت مل جائے گی ، ڈائننگ کی اجازت کے بعد احتیاطی تدابیر اختیارکی جائیں گی۔
مزید پڑھیں:ایف بی آر کو شک کی بنیاد پر گرفتاری کے اختیارات دینے کا فیصلہ واپس