کراچی: ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے شہرِ قائد کے ضلع ملیر میں ڈیمز اور آبی ذخائر کی تعمیر سے عوام کی مدد کی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمانِ سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ضلع ملیر میں سندھ حکومت کے تعمیر کردہ چھوٹے ڈیمز اور آبی ذخائر مقامی آبادی کی زبردست مدد کر رہے ہیں۔
پیغام میں ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ عوام زرعی اور گھریلو ضروریات کیلئے چھوٹے ڈیمز اور آبی ذخائر سے مدد لیتے ہیں جبکہ یہ ڈیمز اور آبی ذخائر بارش کے پانی سے زراعت میں مدد دیتے ہیں۔
ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ مقامی آبادی کی مدد کرنے کے ساتھ ساتھ سندھ حکومت کے تعمیر کردہ چھوٹے ڈیمز اور آبی ذخائر زمین کے اندرونی ذخیرے میں بھی اضافے کا باعث ہیں۔
Small dams & water reservoirs built in Malir District by #SindhGovt have greatly helped the local population in meeting their agriculture & domestic needs. They are meant to harvest rain water which besides helping the local population also improves the water table of land pic.twitter.com/Dp99npA5Jf
— Murtaza Wahab Siddiqui (@murtazawahab1) August 24, 2020
یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت نے 2 سال میں ملک میں تباہی برپا کی۔مرتضیٰ وہاب