سندھ حکومت نے شہریوں کو بیماریوں کے سپرد کردیا ہے، خرم شیر زمان

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Sindh government has handed over diseases to citizens: Khurram Sher Zaman

کراچی: پی ٹی آئی رہنماء خرم شیر زمان نے عیدالاضحی کے دوسرے روز شہر میں صفائی کی ابتر حالت پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے شہریوں کو بیماریوں کے سپرد کردیا ،کراچی میں جگہ جگہ آلائشوں کے ڈھیر سولڈ ویسٹ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

خرم شیر زمان کاکہنا ہے کہ سندھ حکومت کے 85ڈمپنگ پوائنٹس بنانے کا دعویٰ محض ایک لطیفہ ثابت ہوا، صفائی سے متعلق حسب معمول انتظامیہ نے شہریوں کو ہری جھنڈی دکھادی،کراچی کی ہر گلی اس وقت ڈمپنگ پوائنٹ کی شکل اختیار کیے ہوئے ہے۔

مزید پڑھیں:ملک بھر میں عید الاضحی کے دوسرے روز بھی جانوروں کی قربانی کا سلسلہ جاری

پی ٹی آئی رہنماء خرم شیر زمان نے کہا کہ ہر سال سندھ سولڈ ویسٹ کا بجٹ مختص کیا جاتا ہے،بجٹ کے باوجود سولڈ ویسٹ کے پاس گاڑیوں کی عدم موجودگی ناقابل سمجھ ہے، آلائشوں کے تعفن سے شہریوں کیلئے سڑک پر چلنا دوبہر ہوچکا ہے، سندھ حکومت نے شہریوں کو بیماریوں کے سپرد کردیا ہے۔

خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ اسمبلی میں صوبائی وزراء سے سوال کیا جائے تو اپوزیشن پر حملہ آوار ہوجاتے ہیں، سندھ حکومت نے عوام کے جذبات مجروح کرنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑی،صوبے کی عوام کو پیپلز پارٹی سے جلد چھٹکارا دلوائیں گے۔