سندھ حکومت کے پاس ہر نااہلی کا جواز وفاق پر ہرزہ سرائی ہے، شہباز گِل

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ حکومت کے پاس ہر نااہلی کا جواز وفاق پر ہرزہ سرائی ہے، شہباز گِل
سندھ حکومت کے پاس ہر نااہلی کا جواز وفاق پر ہرزہ سرائی ہے، شہباز گِل

اسلام آباد:وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گِل نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے بیان پر رد عمل میں کہا ہے کہ سندھ حکومت کے پاس ہر نااہلی کا جواز وفاق پر ہرزہ سرائی ہے۔

گزشتہ 13 سال سے سندھ پر مسلط پارٹی سندھ کے عوام کو بنیادی سہولیات تک فراہم نہ کر سکی۔اتوار کو اپنے بیان میں شہباز گِل نے کہا کہ پنجاب میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کی جا رہی ہے مگر سندھ کے عوام آج بھی ریسکیو سروس سے محروم ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ سندھ میں آج بھی صرف بھٹو زندہ ہے عوام نہیں۔ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہاسندھ سرکار ہر چیز کی ذمہ داری وفاق پر ڈال کر بری الزمہ نہیں ہو پائے گی۔

مزید پڑھیں: سندھ میں پانی کا مسئلہ سنگین ہوتا جارہا ہے، سید مراد علی شاہ

انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی کاغذی کارکردگی کی بدولت آج سندھ کے لوگوں کو پینے کا پانی تک میسر نہیں،تھر میں لوگ بھوک سے مر رہے ہیں اندونِ سندھ علاج کی کوئی سہولت میسر نہیں۔

Related Posts