سندھ حکومت نے برسات کی پیشگی اطلاعات کے باوجود اقدامات نہیں کئے، حلیم عادل شیخ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ حکومت نے برسات کی پیشگی اطلاعات کے باوجود اقدامات نہیں کئے، حلیم عادل شیخ
سندھ حکومت نے برسات کی پیشگی اطلاعات کے باوجود اقدامات نہیں کئے، حلیم عادل شیخ

کراچی:آج سے تین روز قبل جو ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب ایک تصویر لے کر آئے تھے کہ ایک گدھا لاہور میں ڈوب گیا، مرتضیٰ وہاب اس کے غم میں نڈھال تھے لیکن ان کو کراچی کے عوام کی فکر نہیں تھی جہاں بارش کی وجہ سے شہری ڈوب رہے تھے۔

مرتضیٰ وہاب نے ساری پریس کانفرنس ڈوبے ہوئے گدھے پر کی تھی۔ لاہور تو بارش کے پانچ گھنٹے بعد خشک ہوگیا لیکن کراچی میں کئی روزے علاقے پانی کی زد میں ہے۔ سندھ کی بہتری کے لئے ایک کوآرڈنینشن کمیٹی کام کریگی ہے اس پر ہم نے اتفاق کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گدھا جہاں ڈوبا لاہور میں وہاں پانچ گھنٹے میں پانی ختم ہوگیا۔ لیکن کراچی کا گدھا پانی کے ساتھ ساتھ کچرے میں بھی ڈوبا ہوا تھا۔ گزشتہ روز اخبارات نے بھی دکھایا کہ ناگن چورنگی میدان جنگ کا منظر پیش کر رہا ہے مرتضیٰ وہاب اس پر بھی پریس کانفرس کرلیتے۔

کاش سندھ کے حکمرانوں کو ناگن چورنگی، احسن آباد، سرجانی ٹاؤن، خدا کی بستی، نارتھ کراچی، نیو کراچی، گجر نالا، ایف سی ایریا کے کی فکر ہوتی۔ایک گھر کے تین لوگ ڈوب جاتے ہیں بچانے کے لئے کوئی نہیں آیا، تین ہٹی پر بلوچ بچا فٹ بال لینے جاتا ہے ڈوب جاتا ہے کوئی نکالنے نہیں آتا ہے۔

دو روز قبل پی پی کے ایک سینئر وزیر فرما رہے تھے کہ جو تباہی ہوئی اس کی ذمہ دار این ڈی ایم اے ہے۔ آپ لوگ عوام کو گمراہ کر رہے ہیں،سپریم کورٹ نے تین نالے این ڈی ایم اے کو صفائی کے لئے دیئے باقی 35 بڑے 200 چھوٹے نالے کون صاف کرے گا؟

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ جن نالوں پر صفائی کا کام این ڈی ایم اے کو ملا تھا،انہوں نے صفائی کر دی لیکن سندھ حکومت کی عدم توجہ کی وجہ سے کوئی کام نہیں ہوا، پانی کے ساتھ سارا کچرا نالوں میں آگیا ہے،تجاوزات سندھ حکومت نے ختم نہیں کرائیں۔

متاثرہ علاقوں این ڈی ایم اے اور پاک افواج کے جوان شہریوں کو برسات کے پانی سے نکال رہے ہیں ان کی مدد کر رہے ہیں۔ سلام پیش کرتا ہوں میں ہمارے اراکین اسمبلی کو جو کراچی کی عوام کے ساتھ دن رات بارش میں رہے ہیں، اپنی مدد آپ کے تحت ان کی مدد کی گئی ہے۔

سندھ حکومت نے کوئی کام نہیں کیا ہے برسات کی پیشگی اطلاعات کے باوجود کوئی بھی اقدامات نہیں اٹھائے گئے، پی ایم ڈی اے، سندھ کے وزیر مشیر، ضلعی انتظامیہ کے نمائندے بھی غائب ہیں کوئی بھی عوام میں نظر نہیں آرہا ہے۔

Related Posts