حکومت سندھ کا 6 ستمبر سے 9ویں سے 12ویں جماعت کے طلباء کو ویکسین لگانے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت سندھ کا 6 ستمبر دے 9ویں سے 12ویں جماعت کے طلباء کو ویکسین لگانے کا فیصلہ
حکومت سندھ کا 6 ستمبر دے 9ویں سے 12ویں جماعت کے طلباء کو ویکسین لگانے کا فیصلہ

کراچی: سندھ حکومت نے 9ویں سے 12ویں جماعت کے طلباء کو 6 ستمبر سے صوبے بھر کے تمام نجی اور سرکاری اسکولز اور کالجوں میں کورونا وائرس کی ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پیر کے روز وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر تعلیم سید سردار شاہ سمیت دیگر حکام بھی اجلاس میں شریک تھے۔

وزارت صحت کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مختلف اسکولوں اور کالجوں میں ویکسینیشن مہم میں 2ہزار 527 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

فیصلے کے مطابق نویں سے بارہویں جماعت 14 لاکھ 20 ہزار طلبا کو ویکسین دی جائے گی۔ بیان میں کہا گیا کہ ویکسینیشن پہلے ضلعی سطح پر شروع کی جائے گی اور بعد میں اسے تعلقہ کی سطح تک توسیع دی جائے گی۔

اس دوران وزیر صحت نے اسکولوں کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ تعلیمی اداروں میں بچوں کو ویکسین لگانے کے لیے والدین کی رضامندی حاصل کریں۔

Related Posts