کورونا وائرس کی تیسری لہر، فیلڈ آئیسولیشن سینٹر بند کرنے پر نظرثانی کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

field isolation center in Karachi

کراچی:ملک میں کوروناوائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر محکمہ صحت سندھ نے ایکسپو سینٹر میں قائم فیلڈ آئیسولیشن سینٹر کو بند کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کا فیصلہ کیاہے۔

محکمہ صحت سندھ نے ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے آغاز کو دیکھتے ہوئے ایکسپو سینٹر میں قائم فیلڈ آئسولیشن سینٹر بند کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی شروع کردی ہے۔

اس سلسلے میں محکمہ صحت سندھ نے ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی کی سربراہی میں نظر ثانی کے لیے کمیٹی بنا دی ہے۔

6 رکنی کمیٹی میں ڈی ایچ او شرقی، فوکل پرسن ایکسپو سینٹر سمیت دیگر افسران شامل ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ ایکسپوسینٹرمیں 2300کورونامریض لائے گئے تھے،جس میں سے 1170مریضوں کوانتہائی نگہداشت یونٹ میں رکھا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:کورونا کیسز میں اضافے کے پیشِ نظر ایک بار پھر لاک ڈاؤن کیا جاسکتا ہے۔سعید غنی

آئیسولیشن سینٹر150ایچ ڈی یواور 1200آئسولیشن بیڈزپرمختص تھا جبکہ فیلڈآئیسولیشن سینٹر میں 300افراد4 شفٹس میں خدمات انجام دے رہے تھے۔

دو روز قبل ہی کراچی کے ایکسپو سینٹر میں قائم فیلڈ اسپتال کو بند کردیا گیا تھا۔

خیال رہے مارچ 2020 میں کورونا کی پہلی لہر کے دوران محکمہ صحت سندھ نے ہنگامی بنیادوں پر این سی او سی اور آرمی کے ساتھ مل کر ایکسپو سینٹر میں فیلڈ آئیسولیشن اسپتال قائم کیا تھا۔

Related Posts