سندھ حکومت کا عوام سے بلدیاتی ٹیکس وصولی کے لیے کے الیکٹرک کی خدمات لینے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ حکومت کا عوام سے بلدیاتی ٹیکس وصولی کے لیے کے الیکٹرک کی خدمات لینے کا فیصلہ
سندھ حکومت کا عوام سے بلدیاتی ٹیکس وصولی کے لیے کے الیکٹرک کی خدمات لینے کا فیصلہ

کراچی: سندھ حکومت نے کراچی کے شہریوں سے بلدیاتی ٹیکس وصولی کے لیے کے الیکٹرک کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کے الیکٹرک اور کراچی میونسپل کارپوریشن کے حکام کا اہم اجلاس ہوا ہے۔ اجلاس میں ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بھی شرکت کی تھی۔

اجلاس میں کے ایم سی اور ڈی ایم سی ٹیکس عوام سے بجلی کے بلوں کے ذریعے وصول کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔

سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ “کے الیکٹرک ہر ماہ کے بل میں 100 سے دو سو روپے بلدیاتی ٹیکس شامل کر کے اسے شہریوں سے وصول کرے گی۔”

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ “کے ایم سی مختلف چیزوں پر عائد 13 ٹیکس وصول کررہی ہے، اس وقت فائر اور کنزروینسی ٹیکس کی مد میں سالانہ 21 کروڑ روپے حاصل ہورہے ہیں۔”

ذرائع کے مطابق  25 لاکھ صارفین سے  فائر اور کنزروینسی ٹیکس کی مد میں رقم وصول کی جائے گی۔ اگر کے الیکٹرک اور سندھ حکومت کے درمیان معاہدہ طے  ہوگیا تو کراچی میونسپل کارپوریشن (کے ایم سی) کو سالانہ 9 ارب روپے کی آمدنی ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: ہنگو میں سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی، ٹی ٹی پی کے 9 دہشتگرد گرفتار

Related Posts