سندھ، آفت زدہ 23 اضلاع میں عارضی طبی عملے کی بھرتی کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ، آفت زدہ 23 اضلاع میں عارضی طبی عملے کی بھرتی کا فیصلہ
سندھ، آفت زدہ 23 اضلاع میں عارضی طبی عملے کی بھرتی کا فیصلہ

سیلاب کے باعث سندھ کے 23 آفت زدہ قرار دیے گئے اضلاع میں عارضی پیرامیڈیکل اسٹاف بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ان اضلاع میں 600 میڈیکل آفیسرز،400 لیڈی ڈاکٹرز،400 ٹیکنیشن بھرتی کیے جائیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق آفت زدہ اضلاع میں 400 اسٹاف نرسز،250  مڈوائف، 500  ویکسینیٹرز بھی عارضی طور پر بھرتی کیے جائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر، ڈی جی ہیلتھ اور دیگر پر مشتمل کمیٹی تجاویز مرتب کر کے منطوری لے گی۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے حیدرآباد، ٹھٹہ، بدین، سجاول، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈوالہ یار، جامشورو، مٹیاری، میرپورخاص، دادو، عمرکوٹ، شہید بینظیرآباد، کو آفت زدہ قرار دیا گیا ہے۔

ان آفت زدہ اضلاع میں نوشہرو فیروز، سانگھڑ، سکھر، خیرپور، گھوٹکی، لاڑکانہ، کشمور، شکار پور، قمبر شہداد کوٹ، جیکب آباد اور ملیر بھی شامل ہیں۔

Related Posts