کراچی: سندھ حکومت نے بانئ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کے یومِ پیدائش اور مسیحی برادری کیلئے کرسمس کے موقعے پر 25 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے ہفتے کے روز 25 دسمبر کو کرسمس اور بابائے قوم قائدِ اعظم محمد علی جناح کے یومِ پیدائش کے موقعے پر چھٹی دینے کا اعلان کرتے ہوئے باضابطہ اعلامیہ جاری کیا۔
بجلی کی قیمت میں اضافہ، شہباز شریف اور حماد اظہر آمنے سامنے آگئے
امراضِ خون کے ماہر ڈاکٹر طاہر شمسی کراچی میں انتقال کر گئے
اعلامیے کے مطابق ہفتے کے روز بابائے قوم قائدِ اعظم محمد علی جناح کے 146ویں یومِ پیدائش اور مسیحی برادری کے کرسمس کے تہوار کے موقعے پر سندھ کے سرکاری اور ماتحت ادارے چھٹی کریں گے۔
سرکاری و ماتحت اداروں میں عام تعطیل ہوگی۔ سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ 25 دسمبر کو عام تعطیل اور اتوار کو معمول کی تعطیل کے بعد 27 دسمبر سے تمام ادارے معمول کے مطابق کام کا آغاز کریں گے۔
خیال رہے کہ ہر سال 25دسمبر کو قائدِ اعظم کا یومِ پیدائش ملی جوش و جذبے سے منایا جاتا ہے۔ بانئ پاکستان کی ولولہ انگیز قیادت میں مسلمان قوم نے ایک آزاد وطن کا خواب پورا کرنے میں کامیابی حاصل کی۔
انگریز سامراج سے نجات حاصل کرنے کیلئے قائد اعظم نے مسلمان قوم کو دو قومی نظرئیے پر عملی جدوجہد کی دعوت دی اور 14 نکات پیش کرکے واضح کیا کہ مسلمان قوم اپنا الگ وطن چاہتی ہے۔