سندھ حکومت کا بازار و کاروبار رات 9 بجے بند کرنے کا فیصلہ، نوٹیفیکیشن جاری

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ حکومت کی طرف سے بڑا فیصلہ سامنے آگیا۔ بجلی کی بچت کے لیے بازار و کاروبار رات 9 بجے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

حکومت سندھ نے صوبے بھر میں کاروباری اوقات کار تبدیل کردیے۔ تمام کاروباری سرگرمیاں اور بازار رات 9 بجے تک بند کر دیئے جائیں گے۔ اس حوالے سے حکومت سندھ نے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا۔

محکمہ داخلہ سندھ نےاس ضمن میں دفعہ 144 کے تحت کاروباری سرگرمیاں رات 9 بجے بند کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق نافظ کیے گئے نئے اوقات کار کا اطلاق آج سے ہی کیا جائے گا۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں شادی ہالز کو رات ساڑھے 10 بجے تک بند کرنا ہو گا۔ جبکہ ہوٹلز، ریسٹورنٹ اور کافی شاپس رات 11 بجے تک کھلی رکھی جا سکیں گی۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا کہ اس پابندی کا اطلاق میڈیکل اسٹورز، اسپتالوں، پیٹرول پمپس، سی این جی اسٹیشنز، بیکریوں اور دودھ کی دکانوں پر نہیں ہو گا۔

واضح رہے جاری کردہ احکامات ایک ماہ کے لیے نافذ العمل ہونگے۔

 

Related Posts