کراچی: سندھ حکومت نے کراچی میں 15لاکھ آوارہ کتوں کی نس بندی کیلئے 97کروڑ روپے کی رقم مختص کردی ہے جس کے تحت رواں ماہ2 لاکھ 50 ہزار کتوں کی نس بندی کی جائے گی مگر ان کتوں کی کی مانیٹرنگ اور ریکارڈ کیلئے کسی قسم کی منصوبہ بندی نہیں کی گئی۔
محکمہ بلدیات حکومت سندھ کے مطابق نس بندی اور ٹیکے لگانے کے بعد آوارہ کتوں کی مانیٹرنگ بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔
دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ نے آوارہ کتوں کی بہتات اور سندھ میں ویکسین کی عدم دستیابی سے متعلق درخواست کی سماعت 3مارچ تک ملتوی کردی ہے۔
مزید پڑھیں:کراچی میں آوارہ کتوں کی ویکسی نیشن