کراچی:ترجمان سندھ حکومت اور وزیراعلی سندھ کے مشیر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت کو الزام دینے کے علاوہ کچھ نہیں آتا نااہل حکومت آٹے کا بحران پیدا کرکے مافیاز کو فائدہ پہچانا چاہتی ہے۔
ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ سندھ حکومت پہلے ہی ان نااہلوں کی ناکام حکمت عملی کی نشاندہی کی کرچکی تھی کہ یہ چینی کے بعد گندم کا بحران پیدا کرکے مافیاز کو سپورٹ کرینگے جو انکے اپنے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے الحمداللہ گندم کی پیداوار کا ہدف حاصل کیا عوام کو آگاہ کیا تھا کہ یہ چینی کے بعد گندم کا بحران پیدا کرینگے آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا سندھ حکومت پر الزام دینا پی ٹی آئی والوں کا حربہ ہے۔
بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ سندھ میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں استحکام ہے جن صوبوں میں آپکی حکومت ہے وہاں اگر آٹے گندم کا بحران ہے تو اسکے جواب دہ آپ خود ہیں۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ملک کے باشعور عوام چینی اور گندم مافیاز کو اچھی طرح جان چکے ہیں چینی اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا زمہ دار کوئی اور نہیں پی ٹی آئی کی نااہل وفاقی حکومت ہے۔