سندھ فوڈ اتھارٹی کی زمزمہ کے علاقے میں کارروائی، ریستوران سیل

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ فوڈ اتھارٹی کی زمزمہ کے علاقے میں کارروائی، ریستوران سیل
سندھ فوڈ اتھارٹی کی زمزمہ کے علاقے میں کارروائی، ریستوران سیل

کراچی:سندھ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے کارروائیوں کا آغاز کردیا، سندھ فوڈ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ضلع جنوبی شاہ زیب شیخ کی سربراہی میں زمزمہ کے علاقے میں میلانو پیزا اینڈ فاسٹ فوڈ کے خلاف ایکشن لیا گیا، جہاں سے حفظان صحت کے اصولوں کیخلاف کھانوں کی سپلائی کی جارہی تھی۔

جانچ پڑتال کے دوران صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال سامنے آئی،اسکے علاوہ فریزر کی ابتر حالت اور کھانا بنانے میں مونوسوڈیم گلوٹامیٹ (چاینیز سالٹ) کا استعمال پایا گیا۔

اس کے علاوہ ناقص اور ذائدالمیعاد اشیاء بھی برآمد کی گئیں، جس پر سندھ فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے پچیس ہزار کا چالان کیا اور غیر معیاری کھانے پینے کی اشیاء اور صفائی ستھرائی کا عمل بہتر نہ ہونے پر میلانو پیزا اینڈ فاسٹ فوڈ کو عارضی طور پر سیل کردیا گیا۔

سندھ فوڈ اتھارٹی کو مذکورہ ریسٹورنٹ کے خلاف متعدد شکایات بذریعہ سوشل میڈیا اور کمپلین سیل موصول ہوئیں تھیں۔جبکہ ضلع ساؤتھ کی ٹیم نے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلیے ہدایت نامہ جاری کیا اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے اورہدایات پہ عمل پیرا ہونے تلقین کی۔

واضح رہے کہ سیل کیا گیا ریستوران سیمپل کے ٹیسٹ نتائج آنے تک سیل رہے گا،جبکہ سندھ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے واضح طور پرکہا گیا ہے کہ اگر کوئی بھی ریستوران ناقص اشیاء یا گندگی کا مرتکب پایا گیا تو اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

Related Posts