سندھ کو گیس بندش کا سامنا، سی این جی کل سے 3 روز کیلئے بندکرنیکا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ کو گیس بندش کا سامنا، سی این جی کل سے 3 روز کیلئے بندکرنیکا فیصلہ
سندھ کو گیس بندش کا سامنا، سی این جی کل سے 3 روز کیلئے بندکرنیکا فیصلہ

کراچی: صوبہ سندھ کو گیس کی فراہمی بند کردی جائے گی، سی این جی اسٹیشنز کل سے 3 روزکیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس جی سی نے سندھ میں سی این جی اسٹیشنز جمعہ سے اتوارتک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 15 اپریل کی صبح 8 بجے سے شہریوں کو سی این جی دستیاب نہیں ہوگی۔ اس دوران ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔

ایس ایس جی سی حکام کا کہنا ہے کہ سی این جی کی فراہمی پیر کی صبح 8 بجے سے بحال کردی جائے گی۔ 18 اپریل سے شہریوں کو سی این جی دستیاب ہوگی۔ قبل ازیں 15 مارچ کو بھی سی این جی سندھ بھر میں 3 روز کیلئے بند کردی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی گیس کی قلت کے باعث سی این جی اسٹیشن تین روز کیلئے بند کیے گئے تھے، حکام نے سی این جی اسٹیشنوں کو گیس کی سپلائی ایک بار پھر منقطع کردی اور اعلان کیا گیا تھا کہ گیس کی فراہمی 72 گھنٹوں تک بند رہے گی۔

سوئی سدرن گیس حکام کا گزشتہ ماہ 15 مارچ کے روز بھی یہ کہنا تھا کہ سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی 72 گھنٹے یعنی جمعہ کی صبح 8 بجے سے پیر کی صبح 8 بجے تک بند رہے گی۔ گیس بندش کے اعلانات شہریوں کی پریشانی کا باعث بن گئے۔

Related Posts