سندھ حکومت کا صوبے میں کورونا سے متعلق پابندیاں جاری رکھنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا کی بگڑتی صورتحال، سندھ حکومت کا 8اگست تک لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ
کورونا کی بگڑتی صورتحال، سندھ حکومت کا 8اگست تک لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ

کراچی: سندھ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے حوالے سے قائم کردہ صوبائی ٹاسک فورس کے اجلاس میں صوبے میں کورونا سے متعلق پابندیاں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا وائرس سے متعلق صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس منعقد ہوا ،اجلاس میں صوبائی وزراء، ڈاکٹر عذرا پیچوہو، جام اکرام دھاریجو، مشیر قانون مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ، ڈاکٹر باری، ڈاکٹر فیصل، ڈاکٹر سارہ خان، ڈاکٹر قیصر سجاد، کمشنر کراچی ، ایڈیشنل آئی جی کراچی، سیکریٹری صحت، سیکریٹری خزانہ، سیکریٹری صنعت اور دیگر متعلقہ حکام شریک ہوئے،

اجلاس میں بتایا گیا کہ 22043 ٹیسٹ کئے گئے جو ایک ریکارڈ ہے اور22043 ٹیسٹ کے نتیجے میں 1293 کیسز آئے جو 5.9 فیصد تشخیصی شرح ہے جبکہ سختی کرنے سے کیسز کی شرح کم ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:کورونا ویکسین لگوانے کیلئے 19 سال سے زائد العمر افراد کی رجسٹریشن آج سے شروع

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اگر عوام نے اس طرح تعاون جاری رکھا تو ہم جلد کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روک سکیں گے، کل 24 اموات رپورٹ ہوئیں جو پریشان کن بات ہے، اس وقت کراچی کے کیسز کی شرح 8.34 فیصد، ھیدرآباد 4.42 فیصد اور دیگر اضلاع 3.3 فیصد ہیں،20 مئی کو کراچی میں 12.86 فیصد اور حیدرآباد میں 11 فیصد شرح تھی۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ ضلع شرقی 17 ، وسطی 10 ، جنوبی 13 ، غربی 10 اور ملیر 8 فیصد کیسز ہیں، عید کے بعد مئی کے ہفتہ 15 تا 21 تک کیسز 8.63 فیصد تھے اور اموات 1.18 فیصد تھیں، عید کے بعد دوسرے ہفتے میں 22 مئی تا 26 تک 6.8 فیصد اور 0.90 اموات کی شرح تھی، صرف مئی میں 307 مریض انتقال کرگئے ہیں۔

Related Posts