کراچی پولیس آفس پر حملے کا ماسٹر مائنڈ ساتھی سمیت ہلاک ہوگیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: سی ٹی ڈی پولیس نے مبینہ مقابلے میں کراچی پولیس آفس حملے کے ماسٹرمائنڈ کو ساتھی سمیت ہلاک کردیا۔

سی ٹی ڈی پولیس پارٹی سے منگھوپیر مائی گاڑی مزار کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد مارے گئے جبکہ 2 کو گرفتار کرلیا گیا۔

فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت 26 سالہ ارید اللہ اور 23 سالہ عبد الوحید کے نام سے کی گئی جن کی لاشیں سول اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ سی ٹی ڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ ارید اللہ کے پی او حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

ایم پی اے کے بیٹے سردار خان رند کے قافلے پر بم حملہ، 2 محافظ جاں بحق

سی ٹی ڈی پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے پاس سے خودکش جیکٹ بھی برآمد ہوئی ہے جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا جبکہ چھوٹے بڑے 5 ہتھیار اور ان کے زیر استعمال 2 موٹر سائیکل بھی قبضے میں لی گئی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ارید اللہ ٹی ٹی پی کراچی کا کمانڈر تھا اور مبینہ طور پر کراچی پولیس آفس پر حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا تاہم مقابلہ کے حوالے سے آج اہم پریس کانفرنس کی جائے گی۔

Related Posts