جناح اسپتال کے معاملے پر وزیراعلیٰ سندھ نے توہین عدالت کی دھمکی دیدی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو آج

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہنا ہے کہ پیر تک اگر مسئلہ حل نہ ہوا تو میں خود جناح اسپتال کا سربراہ تعینات کرکے توہین عدالت کا ارتکاب کرلوں گا۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس شہر کے مسائل حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

یہ قانون کے محافظ ہیں؟ کرپٹو تاجر کو اغوا کرکے کروڑوں روپے تاوان بٹورنے والے سی ٹی ڈی اہلکار نکلے

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ جناح اسپتال صرف کراچی ہی نہیں پورے ملک کا ایک بڑا اسپتال ہے اور بغیر سربراہ کے چل رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ دو ماہ ہوگئے ہیں، کورٹ میں کیس چل رہا ہے، عدالت نے جناح اسپتال کے سربراہ کو اس لیے نکالا کہ عدالت کے مطابق وہ ڈیپوٹیشن پر ہے۔

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ پیر تک مسئلہ حل نہ ہوا تو میں فیصلہ کروں گا، میں توہین عدالت کروں گا۔

Related Posts