گزشتہ 24 گھنٹوں میں سندھ میں کورونا سے 29 افراد انتقال کرگئے، سید مراد علی شاہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعلیٰ سندھ نے کیمیکل فیکٹری میں آگ لگنے کا نوٹس لے لیا، رپورٹ طلب
وزیراعلیٰ سندھ نے کیمیکل فیکٹری میں آگ لگنے کا نوٹس لے لیا، رپورٹ طلب

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 1404 نئے کیسز جبکہ 29 اموات رپورٹ ہوئیں ہیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 742 ہوچکی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق جاری بیان میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 18 ہزار 161 نمونوں کی جانچ کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ آج مزید 915 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 69 ہزار 639 ہوچکی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ اب تک 54 لاکھ 49 ہزار 400 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے اور اب تک 4 لاکھ 25 ہزار 476 کورونا کے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

سید مرادعلی شاہ نے کہا کہ اس وقت 49 ہزار 95 مریض زیرعلاج ہیں جس میں سے 47 ہزار 941 مریض گھروں میں، 37 آئسولیشن سینٹرز میں اور 1117 مریض مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ 991 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جس میں سے 81 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

مرادعلی شاہ نے کہا کہ صوبے کے 1404 نئے کیسز میں سے 782 کا تعلق کراچی سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صدر عارف علوی کا جی ایچ کیو کا دورہ ، پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی

Related Posts